Eham Khabar

حکومت نے تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تیاری کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے تمام ٹیکس رعایتوں کو ختم کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ اگر اگر کسی سیکٹر کو رعایت دینا مقصود ہوا بھی تو آئندہ یہ لامتناہی نہیں ہوں گے بلکہ اس کے لئے وقت مقرر کردیا جائے گا۔ موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کو بہتر کرنے کے لئے آئندہ کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔ اور اس کے لئے ایک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جس کو وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک تقریب میں متعارف کروایا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس سسٹم میں کئی ٹیکس استثنیٰ دیئے گئے ہیں جوکہ لامتناہی وقت کے لئے ہیں۔ اس مسئلہ کے حل کے لئے حکومت نے لائحہ عمل تیار کیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی ٹیکس استثنیٰ اس وقت تک نہیں دیا جائے گا جب تک کہ اس سے معیشت اور حکومت پر پڑنے والے بوجھ کا تعین نہ کرلیاجائے۔ اس کے لئے حکومت موجودہ تمام ٹیکس استثنیٰ کو ازسرنو جائزہ لے گی اور جوکہ بہت ضروری ہوں گے، ان کو رکھا جائے گا اور باقی تمام کو ختم کردیا جائے گا اور جن سیکٹرز کو استثنیٰ دیا جائے گا وہ بھی ایک عرصے کے بعد خودبخود ختم ہوجائے گا۔ وزارت خزانہ اس سلسلے میں ماہانہ کی بنیاد پر ان استثنیٰ سے ٹیکس نقصانات کی تفصیلات کو عوام کے سامنے رکھے گی۔

 

 

 

 

Tax Exemption Certificate

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button