Eham Khabar

۔61طبی آلات کی درآمدسیلز ٹیکس سے مستثنیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کورونا وائرس کے خلاف استعمال ہونے والے 61 طبی آلات کی درآمد کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او 555(I)2020 جاری کردیا ہے۔ سیلز ٹیکس سے رعایت 20 جون سے آئندہ تین ماہ کے لئے ہوگی۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں پہلے ایس آر او 237(I)2020 بتاریخ 20 مارچ 2020 کو جاری کیا تھا جس کے ذریعہ کئی طبی آلات کی درآمد کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔ حال ہی میں طبی آلات کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیئے جانے والی اشیاءمیں ماسکس، وینٹی لینٹرز، ای سی جی مشین، نیبولائزر وغیرہ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button