Eham Khabar

ایف بی آرکے احکامات کے باوجودٹرمینل آپریٹرزکا ڈیمرج چارجزختم کرنے سے انکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآ ف ریونیونے ٹرمینل آپریٹرزکو درآمدی کنسائمنٹس پر 15یوم تک ڈیمرج چارجزختم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیںلیکن ٹرمینل آپیریٹرزکی جانب سے ایف بی آرکے احکامات کوہوامیں اڑاتے ہوئے درآمدکنندگان کو درآمدی کنسائمنٹس پر عائد ڈیمرج کو ختم کرنے سے انکارکردیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ٹرمینل آپریٹرزکو ایف بی آرکے احکامات کا حوالہ دیاگیاتوٹرمینل آپریٹرزکاکہناتھاکہ ایف بی آرکی جانب سے ڈیمرج ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے حکم نہیں دیاگیااوریہ ہماری مرضی ہے کہ ہم ڈیمرج ختم کریں یانہیں۔واضح رہے کہ ملک بھرمیںکروناوائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کی صورتحال ہے اوردرآمدکنندگان وکلیئرنگ ایجنٹس کو درآمدی کنسائمنٹس کی ترسیل میں گاڑیں کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے اورجس کی وجہ سے سیکڑوں کنسائمنٹس پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے درآمدکنندگان پر پورٹ ڈیمرج اورشپنگ کمپنیوں کاڈیٹینشن چارجزکا اضافی پڑرہاہے لیکن ٹرمینل آپریٹرڈیمرج اورشپنگ کمپنیاں ڈیٹینشن چارجزکو ختم کرنے کے لئے تیارنہیں ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button