Exclusive Reports

اپریزمنٹ ایسٹ،جعلی دستاویزات پر پاک شاہین ٹرمینل سے نیلامی کی تین لاٹس کی چوری کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے جعلی دستاویزات پر نیلامی کے لئے رکھی گئیں ایک کروڑسے زائد مالیت کی مختلف اشیاءکی چوری نشاندہی کرتے ہوئے ملزمان میں شامل محمدزکی،عدیل احمد،میررضوان اور پاک شاہین کنٹینرٹرمینل کے اسٹاف وانتظامیہ کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن کو خفیہ اطلاع ملی کہ پاک شاہین کنٹینرٹرمینل پر غیرقانونی سرگرمیاں کی جارہی ہیں جس پر کلکٹرندیم میمن کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹررضوان بشیرکو پاک شاہین ٹرمینل پرہونے والی غیرقانونی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کی گئیںتاہم ایڈیشنل کلکٹررضوان بشیرکی جانب سے ڈپٹی کلکٹرارسلان رانا مجیدکی سربراہی میں پرنسپل اپریزرمحمدابراہیم خان،اپریزنگ آفیسرز خاورہاشمی، اپریزنگ آفیسرکلیم عظمت چٹھہ پرمشتمل ٹیم نے پاک شاہین کنٹینرٹرمینل کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی تو انکشا ف ہواکہ پاک شاہین ٹرمینل پر نیلامی کے لئے رکھی ہوئیں ایس ایس بال،رپلیمنٹ پارٹس لائنرزاورکاپرفائل کی تین لاٹس غائب ہیںجنھیں نیلامی کے بغیرٹرمینل کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے چوری کرلیاگیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ آراینڈڈی کی مذکورہ ٹیم کی جانب سے دوران تفتیش نشاندہی کی گئی کہ ملزمان میں شامل محمدزکی،عدیل احمد،میررضوان نے پاک شاہین انتظامیہ کی ملی بھگت سے نیلامی کے لئے رکھی ہوئیں تین لاٹس کے جعلی دستاویزات میںشامل ڈیلیوری آرڈر،بینک چلان اورسر ٹیفکیٹس تیارکرکے ٹرمینل میں رکھے ہوئے ایک کروڑ 21 لاکھ 30 ہزار 915 روپے مالیت کے ایس ایس بال،رپلیمنٹ پارٹس لائنرزاورکاپرفائل چوری کرکے مقامی مارکیٹ میںسستے داموں فروخت کردیئے گئے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ آراینڈڈی کی مذکورہ ٹیم نے چوری کیاجانے والاسامان خریداروں سے ریکورکرلیاہے جبکہ چوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ ملزمان نے کنسائمنٹس کی چوری کے لئے پاک شاہین ٹرمینل میں تعینات افسران واسٹاف سے رابطہ کرکے کنسائمنٹس کی چوری کا پلان مرتب کیاتاہم نیلامی کے سامان کی چوری پر عملددرآمدکےلئے نیلامی کے جعلی دستاویزات تیارکئے گئے اورپاک شاہین انتظامیہ نے نیلامی کی لاٹس کو غیرقانونی طورپر ریلزکیاتاہم ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ ان کی جانب سے پاک شاہین انتظامیہ سے 30فیصدکی شراکت داری کی گئی تھی جو کہ سامان فروخت ہونے پر اداکی جانی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرڈاکٹرندیم میمن نے آراینڈڈی کی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی کامیاب کارروائی کی تعریف کی۔

 

 

 

 

Three Lots of Auction theft from Pak Shaheen Terminal

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button