Eham Khabar

ملک میں ڈیوٹی فری گاڑی لانے کی اجازت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز قوانین2001 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے مطابق پاکستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کو گاڑی لانے کی اجازت ہو گی۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او 495(I)2021 جاری کردیا ہے ۔ ایف بی آر کاکہناہے کہ غیرملکی سیاح 6 ماہ تک قیام کیلئے ڈیوٹی فری گاڑی درآمد کر سکیں گے ،گاڑی کی درآمد کیلئے بینک گارنٹی دینا ہوگی ،گاڑی کی عارضی درآمد پر ڈیوٹیزیا ٹیکسز کا اطلاق نہیں ہو گا۔ایف بی آر کے مطابق سیاح پاکستان میں قیام کے دوران گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر نہیں کرسکے گا،گاڑی مستقل رکھنے کی صورت میں کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکسز لاگوہونگے ۔ جاری کردہ ایس آر اوکے ذریعہ ایف بی آر نے کسٹمز قوانین 2021ءمیں ترمیم کردی ہے تاکہ ڈیوٹی اور ٹیکسز کے بغیر لائی گئی گاڑیوں کو قانونی تحفظ حاصل ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button