Exclusive Reports

ٹی پی ایل ٹریکر اور محکمہ کسٹمز کی مشترکہ کارروائی ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا کنسائمنٹ بازیاب کرلیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی پی ایل ٹریکر اور محکمہ کسٹمز کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں اغوا کیا گیا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا کنسائمنٹ بحفاظت بازیاب کراتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 ستمبر کو الحاج انٹر پرائزز (بانڈڈ کیریئرز) کی جانب سے طورخم کے راستہ افغانستان جانے والا ٹرالر ڈیرہ اسماعیل خان کے مقام پر اپنا راستہ تبدیل کرکے خیبرپختونخوا کے علاقہ ٹانک کی طرف روانہ ہوگیا۔ تاہم ٹی پی ایل ٹریکر کمپنی نے کنٹینرز نمبر نمبر OOCU-6542524 پر نصب کئے گئے ٹریکر کی مدد سے راستہ تبدیل ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے ڈرائیور سے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔ جس پر ٹی پی ایل ٹریکر کمپنی نے محکمہ کسٹمز کو بروقت اطلاع دے دی کہ مذکورہ ٹرالر کا راستہ تبدیل ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرالرکے ڈرائیور کو تین ملزمان نے یرغمال بنالیا تھا۔ محکمہ کسٹمز اور ٹی پی ایل ٹریکر کمپنی نے اسی روز شام 5 بجے ٹانک کے مقام پر ٹرالر کو ٹریس کرتے ہوئے ڈرائیور اور گاڑی کو بازیاب کرالیا۔ واضح رہے کہ ٹی پی ایل ٹریکر کمپنی کی جانب سے ماضی کی نسبت یہ سب سے بڑی کارروائی ہے جس میں بھاری مالیت کا کپڑا بازیاب کیا گیا ہے جسے افغانستان بھیجا جارہا تھا۔ اس واقعہ میں ٹرالر کو اغوا کرنے والے اشفاق نامی ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو ملزمان مفرور ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button