Eham Khabar

پورٹ قاسم کلکٹریٹ،شیمپوکی آڑمیں چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کی جانے والی چھالیہ کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرپورٹ قاسم کو اطلاع ملی کے پورٹ قاسم پر انڈونیشیاءسے درآمدکیاجانے والاکنسائمنٹ کافی عرصے سے کلیئرنہیں کیاگیاتاہم کلکٹرپورٹ قاسم چوہدری جاوید نے متعلقہ کسٹمزافسران کو ہدایت جاری کی کنٹینرکی ایگزامنیشن کی جائے جس پر کسٹمزافسران کی جانب سے کنٹینرکی ایگزامنیشن گئی توانکشاف ہواکہ انڈونیشیا سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کے کنٹینرزسے چھالیہ برآمدہوئی۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندہ کی جانب سے چھالیہ کے کنسائمنٹ کو شیمپوظاہرکرکے کلیئرکرنے کی حکمت عملی بنائی گئی تھی لیکن پورٹ قاسم پر سخت چیکنگ کے باعث درآمدکنندہ اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہوسکا۔ذرائع کا مزیدکہناہے کہ درآمدکنندہ نے کسٹمزافسران کو گمراہ کرنے کے لئے کنٹینرمیں 160ڈرم رکھے ہوئے تھےجس میں سے 140ڈرموں کو شیمپوکے ڈرموں کی طرح سیل کیاہواتھا لیکن کسٹمزافسران کی ایگزامنیشن میں اس امرکی نشاندہی کی کہ ڈرموں میں ایک کڑوڑ45لاکھ روپے مالیت کی 20ٹن چھالیہ چھپائی ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button