Eham Khabar

جعلی دستاویزات پرآٹوپارٹس کلیئر کرنے کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے جعلی دستاویزات پر فورک لفٹرکے پرزہ جات کی آڑمیں آٹوپارٹس کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس ناکام بناتے ہوئے درآمدکنندہ میسرزانڈس ڈیزل آٹوموبائل اورکلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ انجینئر ریاض میمن کی ہدایت پر شعبہ آراینڈڈی میں تعینات افسران میں شامل پرنسپل اپریزرشاہ رخ صدیقی اوردیگر افسران نے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے درآمدی کنسائمنٹس کی سخت نگرانی شروع کی دی ہے تاہم افسران کی جانب سے متعددکنسائمنٹس کی کلیئرنس روک کراس کی سختی سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ شعبہ آراینڈڈی کی جانب سے درآمدکئے جانےو الے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی گئی تواس امرکی تصدیق ہوئی کہ درآمدکنندہ کی جانب سے درآمدکئے جانے والے آٹوپارٹس پر جعلی طریقے سے پارٹس کانمبرچسپاں کرکے فورک لفٹر کی کلچ ڈسک ظاہرکی گئی تھی جبکہ کنسائمنٹ سے آٹومیٹیوکلچ کٹ برآمدہوئیں جو کہ مختلف گاڑیوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندہ نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے کنسائمنٹ کی درآمدی ویلیو42لاکھ روپے ظاہرکرکے72لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی جبکہ کنسائمنٹ کی درست درآمدی قیمت ایک کروڑ15لاکھ روپے ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button