Exclusive Reports

محکمہ کسٹمزکے گودام میں رکھا ہوا اسلحہ غائب ہونے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزافسران کی ملی بھگت سے محکمہ کسٹمزکے ویئرہاﺅس میں رکھاہوااسلحہ غائب کئے جانے کا انکشاف ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ میں قائم محکمہ کسٹمزکے اسٹیٹ ویئرہاﺅس میں رکھے ہوئے اسلحہ کوکسٹمزافسران کی ملی بھگت سے غائب کردیاگیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ نومبر2018میں اسٹیٹ ویئرہاﺅس کے ریکارڈکی جانچ پڑتال کی گئی تواس امرکی نشاندہی ہوئی کہ اعدادوشمارکے مطابق گودام سے دوٹی ٹی پستول غائب ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ اسٹیٹ ویئرہاﺅس کے ریکارڈکی چھان بین کرنے سے اس امر کی تصدیق ہوئی ہے کہ اسٹیٹ ویئرہاﺅس میں مختلف اوقات کے دوران ایگزامینشن آفیسرعلی بخش مہتم نے ضبط کی ہوئی 18چائنیز ٹی ٹی پستول جمع کرائی گئیں تھیں تاہم اسٹیٹ ویئرہاﺅس کے ریکارڈکی چھان بین سے انکشاف ہواکہ گودام سے دوٹی ٹی پستول غیرقانونی طورپرغائب کردی گئیں ہیں جبکہ گودام میں 16ٹی ٹی پستول موجودہیں۔ذرائع نے بتایا محکمہ کسٹمزکی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیںتاہم ٹی ٹی پستول کی چوری میںملوث افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

 

 

 

 

TT Pistols Illegally remove for State Warehouse-1 Customs House Karachi

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button