Uncategorized

پولیسٹرگرے اوربلیچ فیبرک کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”پولیسٹرگرے اینڈبلیچ فیبرک“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت ”پولیسٹرگرے اینڈبلیچ فیبرک“ ویلیوایشن رولنگ نمبر1224/2017جاری کردی گئی ہے۔مذکورہ ویلیویشن رولنگ کے مطابق چائنا سے درآمدکئے جانے والے پولیسٹرگرے فیبرک کی درآمدی ویلیو3.80ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکئے جانے والے پولیسٹرگرے فیبرک کی درآمدی ویلیو3.90ڈالر فی کلوگرام،چائنا سے درآمدکئے جانے والے پولیسٹربلیچ فیبرک کی درآمدی ویلیو3.95ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکئے جانے والے پولیسٹربلیچ فیبرک کی درآمدی ویلیو4.10ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button