Eham Khabar

سیفٹی پن/پیپرپن کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”سیفٹی پن/پیپرپن“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت ”سیفٹی پن/پیپرپن“ ویلیوایشن رولنگ نمبر1229/2017جاری کردی گئی ہے۔مذکورہ ویلیویشن رولنگ کے مطابق چائنا سے درآمدکی جانے والی سیفٹی پن میڈآف آئرن اینڈاسٹیل لواینڈبرانڈکی درآمدی ویلیو2.96ڈالر فی کلوگرام،چائنا سے درآمدکی جانے والی پیپر پن میڈآف آئرن اینڈاسٹیل لواینڈبرانڈکی درآمدی ویلیو2.70ڈالر فی کلوگرام،چائنا سے درآمدکی جانے والی اسکرف پن میڈآف آئرن اینڈاسٹیل لواینڈبرانڈکی درآمدی ویلیو3.88ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button