Eham Khabar

اسکمڈملک پاﺅڈرکی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”اسکمنڈملک پاﺅڈر“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت”اسکمنڈملک پاﺅڈر“کی رولنگ نمبر1239/2018جاری کردی گئی ہے۔ویلیوایشن رولنگ کے مطابق نیوزی لینڈ،آسٹریلیا،ویسٹ یورپ، کینیڈااورامریکہ سے درآمدکئے جانے والے اسکمنڈملک پاﺅڈر(بلک پیکنگ)کی درآمدی ویلیو1.95ڈالر فی کلوگرام،ایران سے درآمدکئے جانے والے اسکمنڈملک پاﺅڈر(بلک پیکنگ)کی درآمدی ویلیو1.50ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکئے جانے والے اسکمنڈملک پاﺅڈر(بلک پیکنگ)کی درآمدی ویلیو1.78ڈالر فی کلوگرام، نیوزی لینڈ،آسٹریلیا،ویسٹ یورپ، کینیڈااورامریکہ سے درآمدکئے جانے والے اسکمنڈملک پاﺅڈر(ریٹیل پیکنگ)کی درآمدی ویلیو2.22ڈالر فی کلوگرام،ایران سے درآمدکئے جانے والے اسکمنڈملک پاﺅڈر(ریٹیل پیکنگ)کی درآمدی ویلیو1.72ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکئے جانے والے اسکمنڈملک پاﺅڈر(ریٹیل پیکنگ)کی درآمدی ویلیو2.14ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکئے جانے والے انسٹنٹ ملک پاﺅڈرویجیٹیبل فیٹ بلک پیکنگ کی درآمدی ویلیو1.70ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکئے جانے والے انسٹنٹ ملک پاﺅڈرویجیٹیبل فیٹ ریٹیل پیکنگ کی درآمدی ویلیو1.80ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button