Eham Khabar

فروزن فرنچ فرائزکی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے’ ’فرزن فرنچ فراز“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت”فروزن فرنچ فرائز“کی رولنگ نمبر 1258/2018 جاری کردی گئی ہے۔ویلیوایشن رولنگ کے مطابق امریکہ سے درآمدکی جانے والی پوٹیٹوفروزن فرنچ فرائزکی درآمدی ویلیو1.15ڈالرفی کلوگرام،یورپین یونین اوریونائٹیڈکنگڈم سے درآمدکی جانے والی پوٹیٹوفروزن فرنچ فرائزکی درآمدی ویلیو 1.08 ڈالر فی کلوگرام،انڈیا سے درآمدکی جانے والی پوٹیٹوفروزن فرنچ فرائزبرانڈمک کین کی درآمدی ویلیو1.20ڈالرفی کلوگرام،مصر سے درآمدکی جانے والی پوٹیٹوفروزن فرنچ فرائزبرانڈامبرگ کی درآمدی ویلیو1.08ڈالرفی کلوگرام،ترکی سے درآمدکی جانے والی پوٹیٹوفروزن فرنچ فرائزکی درآمدی ویلیو1.05ڈالرفی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکی جانے والی پوٹیٹوفروزن فرنچ فرائزکی درآمدی ویلیو0.90ڈالرفی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button