Eham Khabar

ایکسرے فلم کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”ایکسرے فلم“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت”ایکسرے فلم“کی رولنگ نمبر 1313/2018 جاری کردی گئی ہے۔ویلیوایشن رولنگ کے مطابق چائنا سے درآمدکنونشنل ،ڈبل ایملشن میڈیکل ایکسرے فلم کی درآمدی ویلیو1.90ڈالر فی ایس کیوایم،دیگرممالک سے درآمدکنونشنل ،ڈبل ایملشن میڈیکل ایکسرے فلم کی درآمدی ویلیو2.25ڈالر فی ایس کیوایم،چائنا سے درآمدکی جانے والی ڈرائی ایکسرے فلم کی درآمدی ویلیو2.90ڈالر فی ایس کیوایم،دیگرممالک سے درآمدکی جانے والی ڈرائی ایکسرے فلم کی درآمدی ویلیو4ڈالر فی ایس کیوایم مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button