Exclusive Reports

وارد ٹیلی کام کو دوکروڑٹیکسزاور10لاکھ جرمانہ اداکرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزاپیلیٹ ٹربیونل نے وارد ٹیلی کام پرائیوٹ لمیٹڈکی جانب سے دائرکی جانے والی اپیل کو مستردکرتے ہوئے ” اے آرایس 5000ملٹی میڈیا کورپلیٹ فارم“ کی کلیئرنس پر چوری کئے جانے والے 2کروڑسے زائد مالیت کے ٹیکسزسمیت 10لاکھ روپے مالیت کے جرمانے کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیئے ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ نے میسرزواردٹیلی کام پرائیوٹ لمیٹڈ پر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے لگائے جانے والے 2کروڑ8لاکھ48ہزار456روپے مالیت کے ٹیکسز کی چوری الزام کو درست قراردیتے ہوئے مذکورہ مالیت کے ٹیکسزکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ10لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیاگیاتھا لیکن میسرزواردٹیلی کام پرائیوٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ نے ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کی جانب سے دیاگیا فیصلہ کو مستردکرتے ہوئے کسٹمزاپیلیٹ ٹربیونل میں اپیل دائرکی تاہم کسٹمزاپیلیٹ ٹربیونل نے تمام حقائق کی روشنی میں ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کو برقراررکھتے ہوئے چوری کئے جانے والے2کروڑ8لاکھ48ہزار456روپے مالیت کے ٹیکسز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ 10لاکھ جرمانہ کی ادائیگی کااحکامات جاری کردیئے ہیں،واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (کسٹمز)نے واردٹیلی کام پرائیوٹ لمیٹڈکی جانب سے مس ڈیکلریشن کے ذریعے چوری کئے جانے والے 2 کروڑروپے سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری بے نقاب کی تھی۔ذرائع کے مطابق واردٹیلی کام پرائیوٹ لمیٹڈ نے جولائی تا ستمبر2014کے دوران ایئرفریٹ یونٹ کراچی اورماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ سے اے آرایس 5000ملٹی میڈیا کورپلیٹ فارم کو غلط پی سی ٹی میں ظاہرکرکے کنسائمنٹ کی کلیئرنس 20فیصدکے بجائے 1فیصدکسٹمزڈیوٹی کے عوض کرتے ہوئے قومی خزانہ کو مجموعی طورپر2کروڑ8لاکھ48ہزار456روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کئے۔ تاہم ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (کسٹمز)نے وارد ٹیلی کام کی جانب سے کلیئرنس کئے جانے والے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی گئی تھی جس پرانکشاف ہواتھاکہ مذکورہ سیلولر کمپنی نے گڈزڈیکلریشن نمبر KPAF-HC-1471 کے ذریعے اے آرایس 5000ملٹی میڈیا کورپلیٹ فارم ایک کنسائمنٹ کو غلط پی سی ٹی ظاہر کرکے 20فیصدکے بجائے 1فیصدکسٹمزڈیوٹی کی ادائیگی پر کی گئی جس پر وارد ٹیلی نے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 1کروڑ68لاکھ 90ہزار225روپے ،سیلز ٹیکس کی مدمیں28لاکھ 71ہزار343روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں 10لاکھ 86ہزار838روپے کی چوری کی گئی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button