Eham Khabar

ویبوک کے ذریعہ بلک کے برآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کسٹمز نے بلک کے برآمدی کنسائمنٹس کے لئے ویبوک میں ایک نیا ماڈیول متعارف کروادیا ہے جس کے ذریعہ اب تمام برآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس ون کسٹم کے بجائے ویبوک کے ذریعے کی جائے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ کسٹم نے تمام برآمد کنندگان اور کلیئرنگ ایجنٹس کو مطلع کیا ہے کہ بلک کی برآمدی کنسائنمنٹس فائل کرنے کے لیے ویبوک ماڈیول یکم دسمبر 2021 سے شروع کردیا گیا ہے جبکہ 7 دسمبر 2021ءکے بعد ون کسٹمز میں بلک کے کسی جی ڈی پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ کسٹم نے مزید کہا کہ کلیئرنگ ایجنٹوں کو اس کے مطابق ضروری انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مذکورہ ماڈیول کے بارے میں کسی بھی مدد یا استفسار کی صورت میں اسسٹنٹ کلکٹر ہیڈ کوارٹرکے دفتر سے مدد لی جاسکتی ہے تاکہ نئے ویبوک ماڈیول پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ محکمہ کسٹمز نے مزید وضاحت کی کہ 7 دسمبر 2021ءکے بعد یہ سسٹم فائل کردہ گڈز ڈیکلریشن کے لیے لاگو ہوگا۔ جبکہ تمام گذزڈیکلریشن کو دی گئی تاریخ اور وقت سے پہلے ون کسٹمز میں پروسس کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button