Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ کواگست 2017کے ریونیو ٹارگیٹ کے حصول میں ناکامی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے اگست 2017 کے دوران68کروڑ 10لاکھ روپے کمی کے ساتھ9 ارب 66کروڑ 40 لاکھ مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کواگست 2017 کے لئے10ارب 34 کروڑ50 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے اگست 2017 میں مجموعی طور پر23 ارب 45کروڑ70 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں9 ارب 66کروڑ 40 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں9 ارب 76 کروڑ 70 لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 3 ارب 86 کروڑ60 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں16 کروڑ روپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے رواں مالی سال کے2ماہ جولائی 2017 تااگست 2017کے دوران مجموعی طور پر 45 ارب 41 کروڑ20 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں18ارب28 کروڑ10 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں19 ارب 10کروڑ70لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 7ارب 74 کروڑ 20 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 28 کروڑ20لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button