Eham Khabar

ایف بی آرنے کاٹن کی درآمد پر کسٹمزاورایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی ختم کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے کاٹن کی درآمدپرکسٹمزڈیوٹی اورایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی ختم کرنے کے لئے ایس آراو107اور108جاری کردیاگیاہے۔ایف بی آرکی جانب سے جاری کئے جانے والے مذکورہ دونوں ایس آراوزکے مطابق کاٹن کی درآمدپر عائد 2فیصدکسٹمزڈیوٹی اور3فیصدایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی کوختم کردیاگیاہے ۔واضح رہے کہ 15 جنوری 2019 کوہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کی میٹنگ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹرکو سہولت فراہم کرنے کے لئے کاٹن کی درآمدپر3فیصدکسٹمزڈیوٹی اور2فیصدایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیاتھا ،ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل کی صنعت کوفروغ دینے کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کی جانب سے کاٹن کی درآمدپر 3فیصدکسٹمزڈیوٹی 2فیصدایڈیشنل ڈیوٹی اور5فیصدسیلز ٹیکس کو واپس لینے کی منظوری دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق 2014-15میں کپاس کی درآمد پر 5فیصدسیلز ٹیکس کے ساتھ ساتھ ایک فیصدکسٹمزڈیوٹی عائد کردی گئی تھی تاہم بعدازاںایک فیصدکسٹمزڈیوٹی کو دواورپھرتین فیصدکرنے کے ساتھ ساتھ دو فیصدایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی بھی عائد کردی گئی تھی جس سے کاٹن کی درآمدی کنسائمنٹس تین فیصدکسٹمزڈیوٹی دوفیصدایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی اورپانچ فیصدسیلز ٹیکس کی ادائیگی پر کلیئرکئے جارہے تھے ۔

 

 

 

Withdraw Customs and Additional Customs Duty on Import of Cotton

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button