Exclusive Reports

ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ریگولیٹری ڈیوٹی کا خاتمہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے 44 ٹیرف لائنز پر امپورٹ ہونے والے خام مال پر سے ریگولیٹری ڈیوٹی یا تو ختم کردی ہے یا پھر ڈیوٹی کی شرح کم کردی ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ ایکسپورٹ اور مقامی انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے کیا ہے۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او 190(I)2019 جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کئی اشیاءجس میں کھانے پینے، کیمیکل، آٹو، فرنیچر، ٹیکسٹائل، فٹ ویئر انڈسٹری وغیرہ کے لئے ڈیوٹی ختم کردی ہے یا پھر کم کردی ہے۔ حکومت نے حال ہی میں پیش کئے جانے والے ضمنی بجٹ میں 135 کسٹمز ٹیرف لائنز کی نشاندہی کی تھی جس پر کسٹمز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو ختم یا کم کرنے کا عندیہ دیا تھا تاکہ انڈسٹری کے اخراجات کم کرکے ایکسپورٹ کو بڑھایا جائے۔

 

 

 

Withdraw Regulatory Duty on Import of Raw Material

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button