Eham Khabar

ڈائریکٹرجنرل ٹرانزٹ ٹریڈزاہد کھوکھرکاکورناوائرس سے انتقال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز گروپ کے کہنہ مشق افسر اور ڈائریکٹرجنرل ٹرانزٹ ٹریڈ محمدزاہد کھوکھر کورونا وبا کا شکارہونے اور 14 روزہ علالت کے بعد پیر کی صبح مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی عمر59 سال تھی۔ مرحوم کے بیٹے حسنین کھوکھر نے بتایاکہ وہ انکی میت پی کے 304 فلائٹ کے ذریعے لاہور پہنچائی گئی اور انکی نماز جنازہ ماڈل ٹاون اور تدفین مریاں قبرستان لاہور میں کی گئی گی۔واضح رہے زاہد کھوکھر ان چند افسران کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں چندروز قبل ہی گریڈ21 سے گریڈ22میں ترقی دی گئی ہے۔ جسنین کھوکھر نے بتایا کہ انکے والد زاہد کھوکھر15 روز قبل لاہور میں ہی کورونا وائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد وہ ضیاءالدین اسپتال کراچی میں14روزسے زیر علاج تھے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زاہد کھوکھر نے ممبرکسٹم ایف بی آر،ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس اور چیف کلکٹرکسٹمز کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیئے ہیں۔ انکے انتقال کی اطلاع موصول ہوتے ہی کسٹم ہاوس کراچی لاہور اور ایف بی آر اسلام آباد کے دفاتر میں ماحول انتہائی سوگوار ہوگیا جبکہ کسٹم ہاوس کراچی میں افسران اور اسٹاف پرمشتمل تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحوم کی خدمات کو سراہنے کے ساتھ انکے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ کراچی سے مرحوم کی میت لاہور پہنچانے سے قبل محکمہ کسٹمز کے وردی میں ملبوس فورس نے سلامی پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button