Exclusive Reports

نیشنل ون ونڈوسسٹم کے تحت چالیس اداروں کو ویبوک سے منسلک کردیاجائے گا،زاہدکھوکھر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ون ونڈوسسٹم پر اگلے سال سے عمل درآمدشروع ہوجائے گا اس سسٹم کے تحت چالیس اداروں کو ویبوک سے منسلک کردیاجائے گا تاکہ ٹریڈکو ایک ساتھ چالیس اداروں سے آئن لائن کے ذریعے سہولیات حاصل کی جاسکیں ان خیالات کا اظہارممبرکسٹمززاہدکھوکھرنے ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امپورٹ کی جانب سے منعقدکی جانے والی ایک میٹنگ میں کیا۔زاہدکھوکھرنے کہاکہ اس حوالے سے پلانگ کمیشن نے کونٹنیٹ پیپرکی اجازت دیدی ہے اوراس نیشنل سنگل ونڈوسسٹم کو وزیراعظم سپروائزکریں گے۔انہوں نے مزیدبتایاکہ ٹی آئی آرکے رولزاینڈریگولیشن بن گئے ہیںاوراب تک ایک ٹرانسشمنٹ کاایک کنسائمنٹ بانڈڈکیئرکے ذریعے چائنا جاچکاہے۔انہوں نے سی پیک کے حوالے سے تاجربرادری کے تحفظات دورکرتے ہوئے کہا کہ مقامی تاجروں کو سی پیک میں برابرکی سہولیات دی جائے گی تاہم ابھی چائناکو ٹیکس کی چھوٹ صرف اکنامک زون میں انڈسٹری لگانے کے لئے ون ٹائم بیس کے تحت دی جارہی ہیں۔انہوں نے آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ارشدجمال کی جانب سے ریلوے کے ذریعے ترانسشپمنٹ کے کنسائمنٹس کی ترسیل کی تجویزکو سہراتے ہوئے کہاکہ اگرریلوے تیارہے توٹرانس شپمنٹ کے کنسائمنٹس بزریعہ ریل ڈرائی پورٹس پر بھیجے جاسکتے ہیںَ۔انہوں نے مزیدبتایاکہ ورلڈبینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کسٹمزمیں کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں صرف 3.5فیصدکا وقت درکارہوتاہے جبکہ باقی96.5فیصد ٹائم ٹرمینل پر لگتاہے کیونکہ محکمہ کسٹمزسے تقریباً 47فیصدکنسائمنٹس گرین چینل کے ذریعے کلیئرہورہے ہیں۔اس موقع پر موجودڈائریکٹرآٹومیشن اینڈریفارمس واجدعلی نے پورٹ ہونے والی کنسائمنٹس کی نیلامی کو آئن لائن سسٹم کے ذریعے کرنے پر کام کررہے ہیں جس سے نیلامی میں ہونے والی مشکلات ختم جائیں گی اورٹریڈرزآئن لائن سسٹم کے ذریعے نیلامی میں حصہ لے سلیں گے تاہم ابھی الیکٹرانکس ادائیگیوں کاماڈیلوبنالیاگیاہے جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن ارتھارٹی (PTA)کو ویبوک میں شامل کرلیاگیاہے تاہم اب پی ٹی اے سے حاصل کئے جانے والے سر ٹیفکیٹ آئن لائن حاصل کئے جاسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button