ٹی پی کنسائمنٹس کی نگرانی میں غلفت برتنے پر میسرزوہیکل ٹریکنگ کمپنی (وی ٹریکنگ)پر تین لاکھ جرمانہ اورلائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈنے ٹی پی کنسائمنٹس کی نگرانی میں سنگین کوتاہی برتنے پر میسرزوہیکل ٹریکنگ پرائیوٹ لمیٹڈ پر تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائدکرتے ہوئے لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈآغا سعید کی ہدایات اور ایڈیشنل ڈائریکٹر معین افضل کی نگرانی میں ہونے والی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ میسرز وہیکل ٹریکنگ پرائیوٹ لمیٹڈنے گاڑی کے رکنے پر فوری الرٹ جاری کرنے میں ناکام رہی ۔تفصیلات کے مطابق میسرزوہیکل ٹریکنگ کمپنی کی ٹرانزٹ ٹریڈ کارگوکی سیکورٹی میں اہم کمزوریوں کو سامنے لانے والا واقعہ اس وقت پیش آیاجب گاڑی نمبربلوچستان کے علاقے توزی سینڈکے قریب خراب ہوگئی لیکن میسرزوہیکل ٹریکنگ کمپنی کی ناقص سیکورٹی نے گاڑی کا مقام ہزارگنجی کوئٹہ کے قریب ظاہرکیاجو اصل مقام سے تقریبا 560کلومیٹردورہے ،جبکہ وہیکل ٹریکنگ کمپنی نے بھی تسلیم کیاہے کہ اس کے ٹریکنگ سافٹ ویئربلوچستان کے لئے اپ ڈیٹ نہیں کئے گئے ہیں ،ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈکی جانب سے میسرزوہیکل ٹریکنگ کمپنی کو سافٹ اپ ڈیٹ کئے بغیرلائسنس کااجراءکی وجہ سے کرپشن کاکوئی نیااسکینڈل سامنے آسکتاہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈنے میسرزوہیکل ٹریکنگ کمپنی کو رولز1102کے ذیلی شق3اورایس آراو998کی شق1124کے ساتھ ساتھ کسٹمزایکٹ کی شق156کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایاہے جبکہ ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈ نے کمپنی کی جانب سے پیش کی گئیں وضاحتوں کو ناکافی سمجھ کر اس بات پر زوردیاہے اس طرح کی لاپرواہی پر سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا،ڈی جی نے میسرزوہیکل ٹریکنگ کمپنی پر تین لاکھ جرمانے کرتے ہوئے سختی سے انتباہ جاری کیاہے کہ جس میں کارکردگی بہترنہ ہونے کی صورت میں لائسنس کی منسوخی کے ساتھ ساتھ سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس واقعے نے پاکستان کے ہائی رسک ٹرانزٹ زونز، خاص طور پر بلوچستان میں کارگو ٹریکنگ سسٹم کے بارے میں وسیع تر خدشات کو جنم دیا ہے۔ ماہرین مستقبل میں ہونے والی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ریئل ٹائم نگرانی کے بہتر حل، ٹریکنگ پروٹوکول کے سخت نفاذ، اور نجی فرموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ٹرانزٹ ٹریڈ علاقائی تجارت میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ، حکام پر دباو¿ ہے کہ وہ ان خطرات کو تیزی سے حل کریں۔