Breaking NewsEham Khabar

پاورسیمنٹ لمیٹڈنے کوئلے کی خریداری پر جعلی انوائسزکے ذریعے 70کروڑسے زائد کا ٹیکس فراڈکیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈریونیونے جعلی انوائسزکے ذریعے میسرزپاورسیمنٹ لمیٹڈ کی جانب سے کوئلے کی خریداری پر کئے جانے والے 70کروڑسے زائد مالیت کے ٹیکس فراڈکی نشاندہی کرتے ہوئے میسرزپاورسیمنٹ لمیٹڈکے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ آئی آرایس کی جانب سے میسرزجنیدامپیکس کے کوئلے کی خریدوفروخت پر جعلی انوائسززکے ذریعے ہونے والے 11ارب روپے مالیت کے سیلز ٹیکس فراڈکی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہواکہ میسرزپاورسیمنٹ نے 2022 میں فراڈ فرموں سے سیلز ٹیکس کی کوئلے کی خریداری کی جعلی رسیدوں پر 70 کروڑروپے کا ٹیکس فراڈ کیا۔ان فرموں پر ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ آئی آر کراچی نے میسرز الجنید امپیکس کراچی کے خلاف مقدمے درج کیاتھا،انٹرنل آڈٹ نے سپلائی چین کا آغاز جعلی یونٹ میسرز ٹریڈر زون سے کیا جس کے مالک اجمل خان کریم آباد ، علامہ اقبال ٹاو¿ن لاہور کے ریکارڈ کے مطابق 2019 میں انتقال کرچکاہے۔ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ آئی آرنے اس کیس میں سیمنٹ سیکٹر کے مزید بڑے ناموں کا سراغ لگانے کے لیے مزید تفتیش کررہا ہے،جنہوں نے فراڈ فرموں سے جعلی رسیدیں حاصل کیں جبکہ لین دین کے دوران فیزکلی طورپر سامان کی نقل وحرکت نہیں ہوئی اور فنڈز بینک کھاتوں میں محض قانون کی گرفت سے بچنے اور “سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 73 کی جعلی تعمیل کرنے کے لیے ایک آنکھ میں دھول چھوکنے کے لئے کیاگیا،میسرز ٹریڈر زون کے اجمل خان مردہ شخص ہیں اور کوئی مردہ شخص کوئلے کی سپلائی چین شروع نہیں کر سکتا کیونکہ سیمنٹ سیکٹر کو کوئلے کی جعلی رسیدیں درکار ہوتی ہیں۔دستایزات کے مطابق میسرزپاورسیمنٹ نے جنیدامپیکس سے مئی اورستمبر 2022میں دس کروڑ28لاکھ 99ہزارمالیت کی جعلی خریداری دیکھائی ہے جس میں ایک کروڑ74لاکھ92ہزارروپے کا سیلز ٹیکس چوری کیا،جبکہ نومبر2022اورفروری2023میں میسرزپاورسیمنٹ لمیٹڈ نے ایک ارب54کروڑ10لاکھ روپے کے کوئلے کی جعلی خریداری میسرزفرحان امپیکس سے کرکے 28کروڑ97لاکھ مالیت کا سیلز ٹیکس چوری کیا،میسرزفرحان امپیکس میسرزٹریڈزون سے جعلی خریداری دیکھاتاہے،اس کے علاوہ میسرزپاورسیمنٹ لمیٹڈنے جون2022میں میسرزایم ایس این انٹرپرائززسے 5کروڑ33لاکھ کے کوئلے کی جعلی خریداری پر 88لاکھ 92ہزارکا سیلز ٹیکس چوری کیا۔دستاویزات کے مطابق انٹرنل آڈٹ کی جانب سے میسرزپاورسیمنٹ لمیٹڈسے وضاحت طلب کی گئی لیکن مذکورہ سیمنٹ کمپنی خریداری کا کو دستاویزی ثبوت پیش نہ کرسکی ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ میسرزپاورسیمنٹ لمیٹڈ جعلی سیلزٹیکس انوائسزکے ذریعے سیلز ٹیکس ان پٹ حاصل کرکے قومی خزانے کو کروڑوںروپے کا نقصان پہنچایا،میسرزپاورسیمنٹ لمیٹڈ نے ایک ارب 64کروڑ39لاکھ مالیت جعلی سیلز ٹیکس انوائسزکے ذریعے سیلز ٹیکس ریفنڈحاصل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button