Afghan Transit TradeExclusive Reports

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ:دھماکہ خیرموادتیاری میں استعمال ہونے والی بلیک یوریاکے کنسائمنٹس کوئٹہ میں سیکورٹی ایجنسی نے روک لئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے درآمدکئے جانے والے بلیک فرٹیلائزرکے متعددکنسائمنٹس کوئٹہ میں سیکورٹی ایجنسی نے روکناشروع کردیئے ہیںکیونکہ بلیک یوریادھماکہ خیرموادبنانے میں استعمال کیاجاسکتاہے ،ذرائع کاکہناہے کہ سیکورٹی ایجنسی نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی سرگرمیوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال ہورہی تاہم ان ہی خدشات کے پیش نظربلیک یوریا کی افغانستان برآمدکو روکاگیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنسائمنٹ کی نقل وحرکت کوئٹہ میں روکنے کی اطلاع ٹریکرکمپنی کی جانب سے فراہم کی گئی جس پر تحقیقات سے معلوم ہواکہ فرٹیلائزرکے کنسائمنٹس سیکورٹی ایجنسی کی جانب روکے گئے ہیں تاہم اس سلسلے میں ڈائریکٹرٹرانزٹ ٹریڈ کوئٹہ نے سیکورٹی ایجنسی کوبھیجے جانے والے ایک مکتوب کہاکہ افغانستان جانے والے فرٹیلائزکے کنسائمنٹس تمام قانونی تقاضوں کو پوراکرکے کراچی سے روانہ کئے گئے تھے ،ڈائریکٹرٹرانزٹ ٹریڈ کوئٹہ نے اس امرکی نشاندہی کی کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے جانے والے بلیک فرٹیلائزرپر قانونی طورپر کوئی پابندی نہیں ہے اورمذکورہ آئٹمزمنسٹری آف کامرس کی جانب سے ایس آراو151(I)/2004کے تحت منفی لسٹ میں نہیں ڈالاگیاہے تاہم ایس آراو151کی روشنی میں ڈائریکٹرٹرانزٹ ٹریڈ کوئٹہ نے سیکورٹی ایجنسی سے درخواست کی ہے کہ فرٹیلائزرکے روکے ہوئے کنسائمنٹس کو ریلیزکیاجائے تاہم ڈائریکٹرٹرانزٹ ٹریڈ نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہرکیاہے کہ فرٹیلائزرکے کنسائمنٹس کو اگرفوری طورپر ریلیزنہیں کیاگیاتوہوسکتاہے کہ ان کنسائمنٹس سے فرٹیلائزرچوری ہوناشروع ہوجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button