Breaking NewsEham KhabarGenernal News

لیبرڈپارٹمنٹ میں کروڑوں کی خردبرد،ڈائریکٹر سعادت میمن کیخلاف اینٹی کرپشن نے ڈنڈا اٹھا لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیبر ڈپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں کروڑوں روپے کی خردبرد کے معاملے پر اینٹی کرپشن سندھ نے تحقیقات کا آغاز کردیا، سابقہ ڈائریکٹر پروکیورمینٹ سوشل سیکورٹی ڈاکٹر سعادت میمن کیخلاف اینٹی کرپشن سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئیں جس پر اینٹی کرپشن سندھ نے تحقیقات آغاز کرتے ہوئے تمام اہم شواہد حاصل کرلیے جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرد یا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن سوشل سیکورٹی کو خط کے زریعے مبینہ ڈاکٹر سعادت میمن کو اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر علی نواز پنھور نے ذاتی حیثیت میں 30مارچ کو تمام ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سعادت میمن نے مالیاتی سال 2019-20 میں میسرز اونیکس انٹرنیشنل کے ساتھ ملی بھگت کر کے وینٹی لیٹر کی خریداری کے نام پر کروڑوں روپے کا غبن کیا ہے جس پر شہری نے کئی شکایت اینٹی کرپشن کو کی تھی جس کے بعد اینٹی کرپشن نے تحقیقات کی اور اہم شواہد اکٹھا کر لیے ہیں۔ تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں کہ مبینہ ڈائریکٹر پروکیورمینٹ نے سابقہ اکا¶نٹس افسر ہمایوں مرزا اور مدد علی اسٹور کیپر کے ہمراہ ملی بھگت کر کے وینٹی لیٹرز کی خریداری کے جعلی کاغزات بنا کر سرکاری فنڈز میں کروڑوں روپے کی خرد برد کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والے راشی افسران کیخلاف اینٹی کرپشن سندھ کے افسران فبہت جلد مقدمہ درج کرکے افسران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button