Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

گرین چینل کے ذریعے 14کروڑ کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے کامیاب کارروائی کے دوران گرین چینل کے ذریعے کی جانے والی14کروڑسے زائد مالیت اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق میسرزڈومیسٹک انڈسٹریزکی جانب سے ملائشیاسے درآمدکئے جانے والے المونیم فوائل اسکریپ کے کنسائمنٹ میں 14کروڑروپے مالیت کے کمرشل گریڈ المونیم فوائل، طبی آلات، سگریٹس، ویپ فلیور ، لی تھیم بیٹریز کی اسمگلنگ کی کوشش کوناکام بنادیاگیا۔ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ جناب معین الدین احمد وانی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کسٹمز کے گرین چینل سے ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم کے تحت مس ڈیکلریشن کے ذریعہ مختلف قسم کی اشیاءاسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی، اس اطلاع پر کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین وانی نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ باسط حسین اور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن سید محمد رضا نقوی کو اس ممکنہ اسمگلنگ کے تدارک کے احکامات جاری کئے،ان احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ جناب باسط حسین اور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن سید محمد رضا نقوی نے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملہ کوپورٹ قاسم سے کلیئر درآمدی کنٹینرز کی خصوصی مانیٹرنگ کے احکامات جاری کئے ،اس کنٹینر کو 23 اپریل کو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملہ نے قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے باہر روک کر تفصیلی جانچ پڑتال کے لئے اپنی تحویل میں لے کر اے ایس او کے گودام منتقل کیا جہاں پر کنٹینر کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجہ میں کنٹینر سے المونیم اسکریپ کی آڑ میں کمرشل گریڈ المونیم فوائل، طبی آلات، سگریٹس، ویپ فلیور ، لی تھیم بیٹریزبرآمدہوئی جن کی مالیت 14کروڑروپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button