Exclusive Reports

نمک کے برآمدی کنسائمنٹ میں آئس (منشیات )کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزایکسپورٹ کلکٹریٹ کراچی نے نمک کے کنسائمنٹ کے میں منشیات کی بڑی مقداراسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناناکر برآمدکنندہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم فڈاحسین کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرایکسپورٹ سید اسدرضارضوی کو خفیہ اطلاع ملی کہ آسٹریلیاجانے والے نمک کے کنسائمنٹ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرایکسپورٹ سید اسدرضارضوی نے ایڈیشنل کلکٹررضوان بشیرکو برآمدی کنسائمنٹس کی سخت نگرانی کے احکامات جاری کئے تاہم ایڈیشنل کلکٹررضوان بشیرکی ہدایات پر اسسٹنٹ حمیرخان اورایگزامن آفیسرشہزادبھٹی نے برآمدی کنسائمنٹس کی سخت جانچ پڑتال شروع کی ۔ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ رات مذکورہ افسران نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر آسٹریلیابرآمدکئے جانے والے نمک کے کنسائمنٹ کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ نمک کے کنسائمنٹ میں نمک کے ساتھ ساتھ 46کلوگرام آئس بھی اسمگل کی جارہی تھی جیسے کسٹمزحکام نے ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم فداحسین کو گرفتارکرلیاہے جبکہ ملزم سے اسمگلنگ میں ملوث مافیاکے خلاف تفتیش کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں کسٹمزحکام کا کہناہے کہ اگرمحکمہ کسٹمزکی جانب سے بروقت کارروائی عمل میںنہ لائی جاتی تواس سے ملک کی بدنامی ہوتی اورآسٹریلیابرآمدکی جانے والی مصنوعات کے کنسائمنٹ بھی روک جاتے۔ذرائع نے بتایاکہ نمک کے برآمدی کنسائمنٹ میں 46کلوگرام آئس انتہائی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی جیسے کسٹمزحکام پکڑلیا۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان سے نمک کی پیداوارکا 80فیصدنمک برآمدکیاجاتاہے اورپاکستان سے روزانہ آسٹریلیاکے لئے نمک کے کنسائمنٹس کی بڑی مقداربرآمدکی جاتی ہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ نمک کا یہ کنسائمنٹ بندرگاہ سے نکل جاتا تو پھر آسٹریلیا سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پاکستانی نمک کی برآمدات پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے اور وہاں کے امپورٹرز پاکستان سے نمک کے برآمدی آرڈرز روک دیتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button