Exclusive Reports

پورٹ قاسم پر درآمدی کنسائمنٹ کی نیلامی ،ٹیکس چوری کی واردات میں جعلی دستاویزات کا استعمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم کلکٹریٹ پر درآمدی کنسائمنٹ کی نیلامی میں جعلی دستاویزات کا استعمال کرکے لاکھوںر وپے کی ٹیکس چوری کی نشاندہی پر بیٹرعبدالباسط کے خلا ف مقدمہ درج کرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاگیاہے تاکہ جعلسازی میں ملوث مزید ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کلکٹریٹ پر فروری 2020میں اسٹیل شیٹ کا کنسائمنٹ درآمدی کیاگیاجس کی کلیئرنس بعض وجوہات کی بناپر نہیں کروائی گئی تھی تاہم کسٹمزایکٹ کی شق 82کے تحت مقررہ مدت کے بعد کنسائمنٹ کی نیلامی مارچ 2022میں کی گئی جس کی خریداری عبدالباسط نامی شخ کی جانب سے کی گئی اس میں مذکورہ شخض نے اسٹیل شیٹ کی لاٹ کی خریداری ایک کروڑروپے میں کی اوراس پر انکم ٹیکس 10فیصدکے تناسب سے ایک کروڑروپے اداکیاگئے لیکن عبدالباسط نے انکم ٹیکس کی مدمیں ایک لاکھ روپے جمع کروائے لیکن رسیدمیں ردوبدل کرکے اس کو ایک کروڑروپے کردیا۔ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کو خفیہ اطلاع ملی کہ عبدالباسط نے اسٹیل شیٹ کی نیلامی کے بعد ادئیگی کے دوران انکم ٹیکس کی کم ادائیگی کی ہے جس پر کلکٹریٹ کی جانب سے جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ عبدالباسط نے جمع کی جانے والی رسید میں ایک لاکھ کی رقم کو ایک کروڑظاہرکرکے نیلام ہونے والی اسٹیل شیٹ کی ڈیلیوری حاصل کی اس طرح ملزم نے غیرقانونی طریقہ استعمال کرکے قومی خزانے کو 99لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button