Eham Khabar

بابراعظم کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،عمادوسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپرلیگ سیزن 8کے شروع ہونے سے قبل کراچی کنگزکے کپتان عمادوسیم نے کہاکہ بابراعظم کے پشاورزلمی میںجانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل ایک فرنچائزکرکٹ ہے اوراس میں کھلاڑی ایک ٹیم سے دوسری ٹیم میںآتے جاتے رہتے ہیں اگرآپ کے پاس کوئی اچھاکھیلاڑی آجائیں توکسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہاکہ ٹیم نئے کھلاڑیوں سے بھی بن جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)ہمارے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے اس سے پاکستان کا کلچرپوری دنیامیں دیکھایاجاتاہے انہوںنے کہاکہ محمدعامراورشعیب ملک کا ٹیم میں ہوناایک بڑی بات ہے کیونکہ وہ ہمارے سینئرکھلاڑی ہیں اوران کے تجربے سے کراچی کنگزکو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں کھیلاناہمارے لئے ایک اعزازکی بات ہے کیونکہ کراچی کنگزکےلئے کراچی کا گراﺅنڈ ہوم گراﺅنڈسمجھاجاتاہے اوریہاں پر آئے تماشائی کراچی کنگزکو زیادہ سپورٹ کرتے ہیں۔ٹی 20کرکٹ دنیامیں بہت تیزکھیلی جاتی ہے اورمیرااسٹائل ایگریسیوہے اس لئے میں تیزکرکٹ کھیلانا پسند کرتاہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button