Breaking NewsEham Khabar

چیئرمین آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسویسی ایشن سیف اللہ خان انتقال کرگئے۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن (ایپکا)کے چیئرمین سیف اللہ خان بدھ کو علالت کے باعث مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔مرحوام سیف اللہ خان تقریباً2ماہ سے بھی زائد عرصہ سے کسٹم میں “فیس لیس اسسمنٹ سسٹم” کے عملدرآمد پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کے حقوق کی جدوجہد کرتے رہے۔چند روز قبل طبیعت کی ناسازی کے سبب ہسپتال میں داخل ہوئے اور بدھ کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے،انکی عمر67 سال تھی،انہوں نے بیوہ،3بیٹے اور1بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔سیف اللہ خان مرحوم کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر مسجد کبیر ڈیفنس میں ادا کی گئی اور بعد ازاں فیز8ڈیفنس قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں متحدہ پاکستان کے رہنما انیس احمد قائم خانی،وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر نجمی عالم،صدرآرٹس کونسل آف پاکستان،کراچی احمدشاہ،چیف کلکٹر کسٹم ناصر جمیل، کلکٹر کسٹمزعامر تھہیم،فیروز عالم جونیجو،شفیق لاٹکی،پاکستان کسٹمز کے سابق سینئر آفیسر اور سابق وفاقی سیکریٹری کامرس منیرقریشی،ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر ثاقب فیاض مگوں، سابق صدر میاں ناصر حیات مگوں،کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن،کراچی کے صدر محمدعامر، کے سی سی آئی کے سابق صدور افتخار احمدشیخ،امجد رفیع،افتخاراحمدوہرہ،شبیرمنشا چھرا،واثق حسین خان،امین عیسانی، پاکستان ٹیلی ویڑن کے سابق پروڈیوسراقبال لطیف،جاوید احمدوہرہ،یونس سومرو،حاجی آصف،عابدچنائے،شرجیل گوپلانی،شکیل احمدڈھینگڑا،شمس برنی اورتجارت،صنعت،کسٹمز کے شعبوں سے وابستہ اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔سیف اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے فہد اللہ خان نے بتایا کہ انکے والد کو کوئی تکلیف نہ تھی اور وہ انتقال سے پہلے پوری فیملی کے ساتھ باتیں کررہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button