Eham Khabar

چیئرمین اپیکاکا پشاورکادورہ ،درآمدوبرآمدکنندگان اورکلیئرنگ ایجنٹس کو درپیش مسائل پرکسٹمزحکام کو آگاہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمر اسلام نے کسٹمز کلکٹریٹ پشاورکے عہدیداروں اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے ملاقات کےلئے پشاور کا دورہ کیا تاکہ ملک کے درآمد کنندگان ، برآمد کنندگان اور کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کو درپیش مسائل کے حل پر بات چیت کی جا سکے ۔آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے خیبر پختونخوا چیپٹر کے وائس چیئرمین اور پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ضیا ءالحق سرحدی نے چیئرمین ایپکا قمر اسلام کا استقبال کیاماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پشاور کے دورے کے دوران انہوں نے چیف کلکٹر کسٹمز احمد رضا خان سے ملاقات کی اور تاجر برادری خصوصاً درآمد کنندگان ، برآمد کنندگان اور کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کو کراچی اور سرحدی چوکیوں پر درپیش مسائل کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اپیکاقمراسلام اورضیا ءالحق سرحدی نے مشتبہ سامان کی چیکنگ کے لیے کسٹمز کلکٹریٹ پشاور میںکسٹمز لیبارٹری قائم کرنے کا مطالبہ کیاانہوں نے کہا کہ کسٹمز لیبارٹری کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے جن تاجروں کا سامان چیکنگ کے لیے رکھا جاتا ہے انہیں کراچی میں چیکنگ یا پی سی ایس آئی آر کو ادائیگی کی بنیاد پر بھیجنا پڑتا ہے جس سے کافی ٹائم ضائع ہو جاتا ہے۔ قمراسلام اور ضیاءالحق سرحدی نے مختلف امورکےلئے کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کو پشاور کلکٹریٹ میںایسوسی ایشن کے دفتر کے لیے جگہ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیاانہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کی سہولیات طورخم بارڈر میں نیشنل لاجسٹک سیل (NLC)کے زیر تعمیر ٹرمینل پر بھی فراہم کی جانی چاہئیںاس موقع پر کلکٹریٹ کسٹمز نے جلد از جلد مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ اضا خیل ڈرائی پورٹ پر کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کو دفتر کے لیے جگہ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کی سہولت کے لیے این ایل سی سے بھی رابطہ کیا جائے گا تاکہ وہ ذہنی آسانی کے ساتھ کام انجام دے سکیںکسٹمز کلیئرنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ امجدالرحمان اور ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈارباب قیصر حمید سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں ڈرائی پورٹ، طورخم، غلام خان بارڈر پوسٹ وغیرہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیابعد ازاں انہوں نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ بھی کیا اورچیمبر کے صدر حسنین خورشید اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اس دوران کاروبارکے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button