Breaking NewsEham Khabar

چیئرمین ایف بی آر کی ٹیکس بقایا جات کی وصولی کو یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ایف بی آر چیئرمین عاصم احمد نے ان لینڈ ریونیوملک بھرمیں تعینات چیف کمشنر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ٹیکس بقایا جات کی وصولی کو یقینی بنائیں۔چیئرمین ایف بی آر نے گذشتہ روز لارج ٹیکس پیئرز آفس (ایل ٹی یو) لاہور کا دورے کے دوران چیف کمشنر اور کمشنرز سے تفصیلی ملاقات کی۔عاصم احمد نے ایف بی آر کو تفویض کردہ بجٹ کے ہدف کو حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ایل ٹی او لاہور کی ٹیم نے یقین دلایا کہ وہ امپورٹ کمپریشن اورخراب معاشی حالات کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔چیئرمین نے تمام فیلڈ فارمیشن کو تمام زیر التواءبقایا جات کی وصولی اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی جلد پیروی کرنے کی ہدایت کی۔میٹنگ کے دوران جولائی تا فروری 2023 کی مدت کے لیے ریونیو کی وصولی پر تفویض کردہ اہداف کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ مختلف شعبوں میں درپیش چیلنجز کے ساتھ ساتھ مالی سال کے بقیہ مہینوں کے بجٹ کے ہدف کے حصول کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین نے ایل ٹی او ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بجٹ کے نئے اقدامات کو صحیح معنوں میں نافذ کیا جائے۔ آنے والے مہینوں میں واجب الادا ٹیکسوں کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے چینی کے شعبے پر خصوصی طور پر بات چیت کی گئی۔عاصم احمد نے فیلڈ فارمیشن کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button