Exclusive Reports

چیئرمین ایف بی آرکی ریونیواہداف کے حصول کے لئے شوگرملوں کی مانیٹرنگ کی ہدایات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیوعاصم احمد نے سی سی آئی آرز ہدایات جاری کیںہیں کہ شوگر ملوں کی موثر مانیٹرنگ مکمل طور پر کی جائے تاکہ ریونیواہداف کا حصول پوری طرح کیاجاسکے ان خیالات کا اظہارچیئرمین ایف بی آرعاصم احمد نے گذشتہ روزایل ٹی یو کراچی کے دورے کے موقع پرکیا۔چیئرمین ایف بی آر نے تمام سی سی آئی آرز کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو کے تحفظ اور رواں ماہ کے لیے مقرر کردہ بجٹ کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت ایف بی آر کی پالیسیوں کے کامیاب نفاذ کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور ٹیکس دہندگان کو محکمے کے ساتھ ان کے زیر التواءمسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔انہوں نے تیسری سہ ماہی (جنوری-مارچ، 2023) کے لیے تفویض کردہ اہداف حصول کے لئے تمام چیف کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیااور تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کی طرف سے تیسری سہ ماہی کے بجٹ کے ہدف کے حصول کے لیے تفصیلی پریزنٹیشنز، پروجیکشن اور حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا گیا۔چیئرمین ایف بی آر نے تیسری سہ ماہی (مالی سال 2022-2023) کے لیے مقرر کردہ ہدف کے حصول کے لیے قابل عمل حکمت عملی اپنانے کی ہدایات جاری کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button