Breaking NewsEham Khabar
گرین چینل کے ذریعے کنسائمنٹس کی کلیئرنس ہورہی ہے، کسٹمزحکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزکے حکام کہناہے کہ گرین چینل سے کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کونہیں روکاگیابلکہ گرین چینل سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس بدستورجاری ہے ۔کسٹمزحکام نے اس بات کی سختی سے تریدکی ہے کہ گرین چینل سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکنے سے کراچی کی پورٹس پر ہزاروں کنٹینرزپھنسے ہوئے ہیں ،گرین چینل بدستورکام کررہاہے اوربہت سارے کنسائمنٹس گرین چینل سے کلیئرہورہے ہیں جبکہ ادویات اورفوڈآئٹمزکوترجیحی بنیادوں پر کلیئرکیاجارہاہے ،کسٹمزحکام کاکہناہے کہ بے بنیادخبروں سے کسٹمزمیں اصلاحات کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے