Eham Khabar

ہوم اپلائنس کی کلیئرنس پاکستان سنگل ونڈو پر منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گھریلو اشیاءجن کے لئے پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہے، ایسی اشیاءکی کسٹم کلیئرنس ویبوک سے پاکستان سنگل ونڈو پر منتقل کردی گئی ہے۔ ایک اعلامیہ کے مطابق اس سے پہلے 29 اگست 2022 کوپی ایس کیوسیی اے کے سرٹیفکیٹ سے منسلک اشیاءکی کلیئرنس پاکستان سنگل ونڈو پر منتقل کی گئی تھی۔ نئے سرکلر کے تحت ہوم اپلائنس (گھریلو اشیاءجس میں الیکٹرانکس اور الیکٹرک اشیاءشامل ہیں) ان کی کسٹم کلیئرنس پاکستان سنگل ونڈو پر منتقل کی گئی ہے جس پر عملدرآمد 21 نومبر 2022 سے ہوگیا ہے۔ لہذا فہرست میں شامل کی گئی اشیاءجوکہ تمام سی پورٹس پر اور JIAPکراچی پر درآمد ہوں گے، ان کی کلیئرنس پاکستان سنگل ونڈو پر ہوگی۔ جن اشیاءکو فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں گیس کے چولھے، کوکنگ رینج، گیس ہیٹر، الیکٹرانک لیمپ، الیکٹرک کیتلی، ٹویسٹر، ایل ای ڈی اور ایل ای ڈی لیمپ شامل ہیں۔ پاکستان سنگل ونڈو نے تمام درآمد کنندگان اور کلیئرنگ ایجنٹس کو اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے تاکہ وہ 21 نومبر 2022ءسے ان اشیاءکی کلیئرنس پاکستان سنگل ونڈو سے یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button