جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پردبئی جانے والے مسافر وں سے غیر ملکی کرنسی برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کلکٹریٹ نے غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ کاایک اورواقعہ پیش آیا جب ایئرپورٹ پرتعینات افسران نے دبئی جانے والے دومسافروںمنتظر مہدی اور محمد کاشف کے سامان سے ایک لاکھ درہم سے زائد کی کرنسی برآمدکی۔ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے کرنسی کی اسمگلنگ کے واقعات میں روزبروزاضافہ ہورہاہے لیکن ایئرپورٹ پر تعینات افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں اورکسی بھی قسم کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے ہروقت تیاررہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کلکٹرایئرپورٹ عدیم خان کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات پر ایئرپورٹ پر تعینات اسمگلنگ کے روک تھام کےلئے مسافروں کی سخت نگرانی کررہے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ دودن میں کرنسی کی اسمگلنگ کے واقعات رونماہوئے ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ گذشتہ روزکراچی سے دبئی جانے والے دومسافروں منتظرمہدی اورمحمدکاشف کو روک کراس پوچھاگیاتوانہوں نے کہاکہ ان کے پاس دبئی کی کرنسی موجودہے جو وہ دبئی میں ویڈیوگرافی کاسامان خریدنے کے لئے لے کررہے ہیں،مسافروں کے پاس سے ایک لاکھ چارہزاردرہم اورسوامریکی ڈالر برآمدہوئے۔چونکہ مسافروں نے کرنسی نہیں چھپائی تھی ، صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کے لیے کرنسی کو ضبط کر لیا گیا۔