Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی ،11کروڑمالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے کامیاب کارروائی کے دوران 11کروڑزسے زائدمالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی یعقو ب ماکو کو اطلاع ملی کہ ایم اے جناح روڑ پرقائم ماشاللہ بلڈنگ میں بھاری مقدارمیں غیرمعیاری اشیاءچھپائی گئی ہیں جوکہ مقامی مارکیٹ میں غیرقانونی طریقے سے فروخت کی جارہی ہیں جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس نے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم کو مذکورہ بلڈنگ میں چھاپہ مارنے کی ہدایات جاری کیں ۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم نے سندھ پولیس کے ساتھ مل کرمذکورہ بلڈنگ میں کارروائی کا آغازکیاتوبلڈنگ سے 4کروڑ92لاکھ50ہزارمالیت کا گٹکا،3کروڑ96لاکھ مالیت کے مختلف برانڈکے سگریٹ،1کروڑ5لاکھ مالیت کی کریم،73لاکھ50ہزارمالیت کی نسوار،40لاکھ96ہزارمالیت کے ڈیپ ہیٹ اسپرے،7لاکھ68ہزارمالیت کے شپمپواور2لاکھ25ہزارمالیت کے گٹکے کے فلیوربرآمدہوئے جیسے کسٹمزانٹیلی جنس نے ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button