Anti-Smuggling

کسٹمزانفورسمنٹ کی کارروائی 54کروڑمالیت کے ٹائرزضبط،

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمزانفورسمنٹ کراچی نے ایک کامیاب کارروائی دوران بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ ٹائرزضبط کرتے ہوئے ایک ملزم شاہ نوازکو گرفتارکرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کلکٹرانفورسمنٹ عثمان باجواہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ اسمگل شدہ ٹائرزکی بھاری مقدارماڑی پورمیں قائم ایک گودام میں چھپائے گئے ہیں جس پر کلکٹرکی جانب سے ایڈیشنل کلکٹرمحمدفیصل خان،اسسٹنٹ کلکٹرمحمدفیضان عارف اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے گودام پر چھاپہ مارکر54کروڑ11لاکھ مالیت کے 56ہزارسے زائد ٹائرزبرآمدکرکے گودام پر موجودملزم شاہ نوازخان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔اس سلسلے میں کلکٹرانفورسمنٹ عثمان باجواہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ برآمدہونے والے ٹائرزبڑی تعداد غیرمعیاری ہے ملزمان کے پاس سیریل نمبر کی ڈائزکے ذریعے ٹائرزپر موجودہ تاریخ اورسیریل نمبرلکھ کرفروخت کئے جاتے تھے۔انہوںنے کہاکہ برآمدہونے والے مختلف برانڈکے ٹائرزمیں 22کروڑ50لاکھ مالیت کے 45ہزارٹائرزجبکہ 30کروڑمالیت کے 10ہزاربسوں کے ٹائرزبرآمدہوئے ہیں جبکہ محکمہ کسٹمزمزید تفتیش کررہاہے تاکہ ٹائرزاسمگلنگ میںموجودمافیاکے خلاف کارروائی کی جاسکے۔اس موقع پر موجود ایڈیشنل کلکٹرمحمدفیصل خان نے کہاکہ چیئرمین ایف بی آراورممبرکسٹمزآپریشن کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کی ہدایت پر ٹائروں کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ محکمہ کسٹمزٹائروں کے علاوہ چھالیہ سمیت دیگراشیاءکے اسمگلنگ میں ملوث اسمگلروں کے خلاف بھی کارروائی کا آغازکرنے کے لئے حکمت عملی تیارکررہاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button