Anti-Smuggling

کوئٹہ کسٹمز انفورسمنٹ کی مانیخواہ کے مقام پر کاروائی بڑی تعداد میں منشیات برآمد۔

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کسٹمزانفورسمنٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کاآغاز کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق اور ایڈشنل کلکٹر انفورسمنٹ آفتاب اللہ شاہ کے زیر نگرانی کسٹمز انفورسمنٹ رکھنی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کے اسسٹنٹ کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ شہزاد اختر کی ہدایات پر انسپکٹر بشیر تبسم ، انسپیکٹر عثمان اور کلاس فور اسٹاف نے خفیہ اطلاعات کے بعد ایک 10ویلر ٹرک رجسٹریشن نمبر TAE- 432 کو روک کر تلاشی لی تو ٹرک میں کباڑ لدا ہوا تھا ٹرک کی تلاشی لینے پر ٹرک کے خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کے 300 کلو گرام چرس گردا برآمد کیا جس کی مالیت آٹھ کروڑ روپے بتائی گئی ہے محکمہ کسٹمز نے منشیات اور ٹرک تحویل میں لے کرمقدمہ درج کر لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button