Exclusive Reports

کسٹمزانٹیلی جنس نے آئل اینڈگیس کمپنی سے 22کروڑسے زائد کی وصولی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے آئل اینڈگیس ڈیولپمنٹ کمپنی سے کم اداکئے جانے والے22کروڑسے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کرلی۔ذرائع کے مطابق آئل اینڈگیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے چائناسے 79کرو ڑ75لاکھ 38ہزارمالیت کے درآمدہ سیم لیس پائپ پاکستان کسٹمزٹیرف7304.1900کے تحت ایس آراوSRO-678(I)/2004کا فائدہ اٹھاکر5فیصدکسٹمزڈیوٹی اور4فیصدایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی کے عوض 7 کروڑ 17 لاکھ 78 ہزار 451 روپے کی ادائیگی پر ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ سے کلیئرکیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ اپریزمنٹ ایسٹ سے آئل اینڈگیس کمپنی کی جانب سےکے سیم لیس پائپ کے کنسائمنٹ کو کم ڈیوٹی کی ادائیگی پرکلیئرکیاجارہاہے جس پر ڈائریکٹرعرفان جاویدکی جانب سے کنسائمنٹ کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کیں تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹرشیرازاحمدنے ڈائریکٹرعرفان جاوید کی ہدایات پر فوری عملدرآمدکرتے ہوئے کنسائمنٹ کو روک کرکنسائمنٹ کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی ،کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال ڈپٹی ڈائریکٹرعدنان رفیق کی سربراہی میںسپرنٹنڈنٹ فخرشاہ اوردیگر افسران کی جانب سے کی گئی ۔ذرائع کاکہناہے کہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران اس امرکا انکشاف ہواکہ آئل اینڈگیس کمپنی کی جانب سے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں پی سی ٹی کا غلط استعمال کرکے ایس آراو678کے تحت ڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں 22کروڑ17لاکھ15ہزار659روپے مالیت کی کم ادائیگی کی گئی ہے جس پر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے آئل اینڈگیس کمپنی کو کم اداکی جانے والے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کا نوٹس جاری کیا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ آئل اینڈگیس کمپنی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے محکمہ کو 22کروڑ17لاکھ15ہزار659روپے مالیت کے تین پے آرڈراداکردیے جنہیں ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے قومی خزانے میں جمع کروادیا۔

 

 

 

 

Customs I&I Karachi recovers Rs221.7 million from M/s Oil and Gas & Gas Development Company (OGDC)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button