Anti-SmugglingCrimeEham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس اور میری ٹائم سیکورٹی کی مشترکہ کارروائی دس ارب کی منشیات ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کے دوران دس ارب مالیت میگا کی 675 کلو گرام میتھم فیٹامائن (آئس),ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کو آئی سی ای/میتھمفیٹامین کی اسمگلنگ سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تھی اور اسے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ معلومات کے بروقت اشتراک کے نتیجے میں اونچے سمندر میں ماہی گیری کی ایک کشتی کوروک کراس کی تلاشی لی گئی تو اس سے دس ارب مالیت کی 675 کلوگرام آئس برآمدہوئی جبکہ اسمگلنگ میں ملوث پانچ غیر ملکی اور دو پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button