Anti-Smuggling

حیدرآباد آئی اینڈ آئی کی اسمگلنگ کیخلاف کارروائی میں تیزی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انٹیلی جنس حیدرآباد نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی گاڑیوں اور دوسرے نان کسٹمز پیڈ اشیاءضبط کرلیں۔ ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی حیدرآباد ڈاکٹر صادق اﷲ خان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ آئی زاہد کھوکھرکی ہدایت پر ڈائرکٹریٹ 24 گھنٹے اسمگلنگ کو ختم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سید نعیم اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سید محمد رضا نقوی کی سربراہی میں حیدرآباد ڈائریکٹریٹ نے فروری 2020ءمیں اسمگلنگ کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ، اس کے علاوہ ریجنل آفس حیدرآباد اور رینج آفس سکھر کو بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اینٹی اسمگلنگ آفس حیدرآباد نے 25 فروری 2020ءکو سعید آباد ٹول پلازہ سے تین کروڑ 55 لاکھ مالیت کا فیبرک اور ایرانی ٹائلز ضبط کیا۔ اس کے علاوہ دوسری کارروائیوں میں چھالیہ، گاڑیاں، سگریٹس اور جیولری بھی ضبط کی گئی ہیں۔ صادق اﷲ خان نے حیدرآباد ڈائریکٹریٹ کے اسٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انتھک محنت کی وجہ سے اسمگلنگ کے خلاف موثر کارروائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button