Exclusive Reports

الیف آئی اے کاکرپشن میںملوث کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)نے کرپشن میںملوث ہونے کے الزام میں کسٹمزانٹیلی جنس لاہورکے افسران اورعملے کے خلاف تحقیقات کا آغازکردیاہے۔دستاویزات کے مطابق ایف آئی اے نے یہ کارروائی علامہ اقبال ٹاﺅن میں قائم کسٹمزانٹیلی جنس کے اسٹیٹ ویئرہاﺅس سے مبینہ طورپرکسٹمزانٹیلی جنس کے افسران وعملے کی جانب سے ضبط کی جانے والی اشیاءکی غیرقانونی فروخت کے خلا ف کی گئی ہے جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچا۔ایف آئی اے نے کسٹمزانٹیلی جنس لاہورکے افسران وعملے کے خلاف کارروائی کا آغازویئرہاﺅس میں رکھے ہوائے 1763موبائل فون کی غیرقانونی فروخت پر کی گئی ہے،فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے کسٹمزانٹیلی جنس سے ویئرہاﺅس کے گذشتہ 10سال کا ریکارڈطلب کیاہے ،ایف آئی اے نے چیف مینجمنٹ کسٹمزسے ریکارڈمہیاکرنے کا مطالبہ کیاہے ،اس سے قبل ایف آئی اے نے ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس سے 15فروری 2018تک ویئرہاﺅس کا ریکارڈفراہم کرنے کا مطالبی کیاتھامگربغیرکسی وجہ سے ریکارڈفراہم نہیں کیاگیا،لاہورہائی کورٹ نے 14مئی 2018کو ایک حکم نامہ کے ذریعہ اس کیس کو جلدازجلد حل کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں ،لہٰذاایف آئی آے اورایف بی آرکوایک بارپھر24مئی 2018تک اس سلسلے میں ریکارڈفراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button