Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس ملتان کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن،52کروڑمالیت کی اسمگل اشیاءضبط

ملتان(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ملتان نے اکتوبر2020کے دوران مختلف کارروائیوں میں 52کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ،ٹائرز،ڈیزل ،سگریٹ،کپڑا،آٹوپارٹس ،ادویات ،اسمگل گاڑیوں سمیت دیگرمتفرق ا شیاءضبط کیں جو ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ملتان کی جانب سے گذشتہ سال کی زیرہ تبصرہ مدت کے دوران کی جانے والی کارروائیوںسے 200فیصدزائدہے جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ملتان نے ملک بھر کے تمام ڈائریکٹوریٹ کے مقابلے میں بھی سب سے زیادہ کارروائیاں کی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ملتان عثمان باجواہ کی ہدایات پر اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے کریک ڈاﺅن کا آغازکیاگیا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ملتان عثمان باجواہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمدسعیدوٹوکی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرعبدالقیوم،سپرنٹنڈنٹ مبین اختر،سپرنٹنڈنٹ محمدسلیم اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ملتان کے مختلف علاقوںمیں اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے اورتمام تروسائل بروکارلاتے ہوئے نگرانی میں اضافہ کردیاجس کے نتیجے میں مذکورہ ٹیم نے اکتوبر2020کے دوران مجموعی طورپر 52 کروڑ 22 لاکھ 40 ہزار مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں ۔ذارئع کے مطابق ضبط کی جانے والی اشیاءمیں 6کروڑ10لاکھ مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈلگژری گاڑیاں،5کروڑ70لاکھ مالیت کا غیرملکی کپڑا،79لاکھ36ہزار روپے مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹس،20 لاکھ 75 ہزار مالیت کی چھالیہ 1 کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کاایرانی ڈیزل، 2کروڑ50لاکھ مالیت کے ٹائرز،9کروڑمالیت کی ادویات،2کروڑمالیت کے آٹوپارٹس ،16کروڑ85لاکھ10ہزارمالیت کی متفرق اشیاءاور14کروڑ25لاکھ مالیت کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کاآغازکردیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عثمان باجواہ نے بہترین کارکردگی پر ٹیم کی تعریف کی اوراسمگلنگ کے خلاف پرعزم رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button