Exclusive Reports

کسٹمزانٹیلی جنس آفیسر کاٹریڈرزکوہراساں کرنے کاسلسلہ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی میں تعینات حاتم نامی انٹیلی جنس آفیسرکی جانب سے ٹریڈرزکو ہراساں کرکے مبینہ طورپربھاری رقوم کی ادائیگیاں کرنے کے لئے روزدیاجارہاہے جس کے باعث ٹریڈرزمیں شدیداضطراب کی لہرپائی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ حاتم نامی کسٹمزانٹیلی جنس آفیسرکی جانب سے ٹریڈرزکو عموماً آدھی رات کو واٹس اپ پر فون کرکے ہراساں کیاجاتاہے اورکہاجاتاہے کہ اگرانہوںنے بات نہ مانی کو ان کے کنسائمنٹس کو بلاک کردیاجائے گاچاہئے ان کاکنسائمنٹ کسی بھی پورٹ یعنی پورٹ قاسم ، ایسٹ وویسٹ وارف پر ہو کیونکہ مجھے تمام پورٹس کو انچارج اورسب سے لین دین کے لئے مقررکیاگیاہے جبکہ مذکورہ انٹیلی جنس آفیسراس وقت ویسٹ وارف پر تعینات ہے ۔واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی میں عمرشفیق جیسے ایماندارآفیسرموجودہیں جو اس قسم کی حرکت کرنے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی کرنے میں دیرنہیں کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button