Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس پشاور،منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاور نے کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورارسلان سبکتگین نے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجدعلی کی سربراہی میںسپرنٹنڈنٹ مختاراللہ ودیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے شکئی انٹرچینج ضلع نوشہرہ کے قریت ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی اور ناکہ بندی کے دوران ایک ہنڈاسوک نمبرHW-655کوروکنے کااشارہ کیاجس پر گاڑی تیزی سے نکل گئی تاہم اس کو پیچھا کرکے ڈرائیوکو گاڑی روکنے پر مجبورکیااوربعدازاں گاڑی کی تلاشی لی گئی توگاڑی کی ڈیگی میں رکھے ہوئے ٹائرمیں 12لاکھ مالیت کی چرس کی پانچ کلوچرس،ایک پیکٹ افیون برآمدہوئی جیسے قبضہ میں لے کرگرفتارکئے جانے والے ملزم عزیزالحق کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button