Exclusive Reports

کسٹمزانٹیلی جنس پشاورکی کارروائی ،اربوں روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کاانکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاورنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی ڈیوٹی وٹیکسزچوری پکڑ لی ۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورکو خفیہ اطلاع ملی کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون رسالپورپر درآمدکیاجانے والاخام مال ایکسپورٹ پروسیسنگ زون رسالپورسے باہرلاکرفروخت کیاجارہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورارسلان سبگطگین کی ہدایت جاری کیں کہ میسرزفوربرادرز کی جانب سے درآمدکئے جانے والے خام مال اوراس کے یونٹ کی ایکوائری کی جائے جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹرواجد علی اوردیگرافسران نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون رسالپورجاکرفیکٹری کا معائنہ کیاتومذکورہ درآمدکنندہ کے یونٹ پر لگی مشینری گزشتہ تین سال سے قابل استعمال حالت میں نہیں ہے جبکہ میسرزفوربرادرزکے درآمدی ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی تواس امرکا انکشاف ہواکہ مذکورہ کمپنی کی جانب سے گذشتہ تین سال سے خام مال ڈیوٹی وٹیکسزکے بغیرکلیئرکرکے مقامی مارکیٹ میں فروخت کیاجارتھا جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھاناپڑا۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس پشاورنے مذکورہ کمپنی کی جانب سے ٹیکس کی سہولت کا ناجائزفائدہ اٹھانے اورقومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے پر ایف آئی آرکا اندراج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button