Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس پشاورکی کارروائی،15کروڑسے زائد مالیت کی ہیروئن ضبط۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاورنے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورراشدحبیب خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ منشیات کی بھاری مقدارپشاورسے پنجاب اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرراشدحبیب خان نے ایڈیشنل ڈائریکٹرواجد علی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ میرصاحب خٹک ،انٹیلی جنس آفیسرجاویدشاہ اوردیگرافسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے نزدرموٹروے ٹول پلازہ ضلع پشاورپر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی جانچ پڑتال شروع کی تاہم ایک ٹویوٹاگاڑی نمبرLWB-9037کو روک کوروکنے کی کوشش کی گئی لیکن ڈرائیورنے گاڑی کی رفتارتیزکردی جس پر کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران نے گاڑی کا پیچھاکیاتوڈرائیورگاڑی کو سٹرک کے کنارے چھوڑکرقریبی علاقے میں بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران نے گاڑی کی تلاشی لی توڈگی میں اسپیئرٹائرکے نیچے رکھے ہوئے بیگ سے ہیروئن پاﺅڈرکے 21پیکٹس میں 15کلو500گرام ہیروئن برآمدہوئی جس کی مالیت 15کروڑ50لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔

 

 

 

 

Customs Intelligence Peshawar seize Rs. 150 million heroin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button