Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس پشاورکی کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کاکپڑاضبط کرلیا

پشاور(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کپڑاضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورارسلان سبکتگین نے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجدعلی کی سربراہی میںسپرنٹنڈنٹ مختاراللہ ودیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے جی ٹی روڈ،چمکانی پشاورپرناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تاہم پشاورروڑسے آنے والے ایک مزداٹرک AKS-14-235کو روکنے کا اشارہ کیاجس پرکو روکنے کی کوشش کی گئی جبکہ ڈرائیورنے گاڑی روکنے کے بجائے تیزی سے بھگادی جس پر کسٹمزکی ٹیم نے پیچھاکیاتوڈرائیورگاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم نے گاڑی کی جانچ پڑتال شروع کی توٹرک سے20لاکھ روپے مالیت کا 33446گزاسمگل کپڑابرآمدہوا تاہم انٹیلی جنس کی ٹیم نے کپڑاورٹرک ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button