Anti-Smuggling

پشاورڈرائی پورٹ،کسٹمزافسران کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے ٹیکس چوری کی کوشش

پشاور(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے پشاور ڈرائی پورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑلی۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ارسلان سبکتگین کو خفیہ اطلاع ملی کہ پشاورڈرائی پورٹ سے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ارسلان سبکتگین نے ڈپٹی ڈائریکٹرکو ہدایت جاری کیں کہ پشاورڈرائی پورٹ سے محکمہ کسٹمزکے افسران کی جانب سے کلیئرکئے جانے والے چشمے کے کنسائمنٹ کی روک کراس کی دوبارہ ایگزامنیشن کی جائے تاہم کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ مذکورہ کنسائمنٹ میں مختلف برانڈکے50ہزازعینک برآمدہوئے ،ذرائع کاکہناہے کہ درآمدکنندہ کی جانب سے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں ظاہرکی گیاتھاکہ درآمدکئے جانے والے عینک چائنا سے درآمدکئے گئے جبکہ کنسائمنٹ سے جو عینک برآمدکئے گئے اس میں رےبن سمیت مختلف برانڈشامل تھے جو اٹلی سے درآمدکئے گئے تھے۔ذرائع کامزید کہناہے کہ درآمدکنندہ ،کلیئرنس ایجنٹ نے کسٹمزافسران کے ساتھ مل کرلاکھوں روپے مالیت کے ٹیکس چوری کرنے کی کوشش کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button